ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آزادی صحافت کی بہت بھاری قیمت چکائی گئی ہے

ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آزادی صحافت کی بہت بھاری قیمت چکائی گئی ہے۔صحافت کی آزادی طاقت سے غصب نہیں کی جاسکتی۔قلم کاروں نے اپنے خون سے روشنائی کاکام لیا اوراس روشنائی سے معاشرے کوروشنی فراہم کرتے رہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میںسچائی تک رسائی کی پاداش میں قلم کاروں کے ہاتھ اورسرقلم کردیے جاتے ہیں،مگرقلم کاروں کایہ کارواں اپنے ضمیر کی آواز پر رواں دواں ہے ۔آزادی صحافت کیلئے جام شہادت نوش کرنیوالے قلم کارپاکستانیوں کاسرمایہ افتخار اور ناقابل فراموش کردار ہیں۔ وہ یوم آزادی صحافت کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان اورمیاں محمدسعید کھوکھر نے مزید کہا کہ قلم قبیلے کے لوگ صحافت کی آزادی اور اقدار پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔آزادریاست اورتعمیری سیاست کیلئے فعال صحافت کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل صحافت کواہل سیاست سے زیادہ خطرات اورچیلنجز کاسامنا کرناپڑتا ہے۔پاکستان میں آئے روز صحافیوں کو شہید کردیاجاتا ہے اوران کے قاتل دندناتے پھرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست اہل صحافت اورآزادی صحافت کی حفاظت یقینی بنائے ۔قلم کاروں کودرپیش مسائل کاپائیدار حل تلاش کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں تک بروقت اوردرست معلومات کی فراہمی کیلئے صحافیوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کی ویلفیئر کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ قلم کاروں کااستحصال برداشت نہیں کیاجائے گا۔ہرمنتخب حکومت یوم آزادی صحافت کی مناسبت سے ہرسال باضمیر ،باکرداراورنڈرقلم کارو ں کی حوصلہ افزائی اورعزت افزائی کیلئے انہیں نشان امتیاز سے نوازے۔